پیدائشی ولی: حضرت امیر کلال رحمۃ اللہ علیہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے عام طور پر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ولی اور روحانی بزرگ کو خاص مخلوق سے ہیں، اس لیے ان کی عزت کرتے ہیں اور اپنے مسائل کے حل کے لیے ان کے آستانوں پر حاضر ہوتے ہیں۔ لوگ یہ مانتے ہیں کہ یہ اللہ کے دوست ہیں، اور اللہ اپنے دوستوں کی دعائیں جلد قبول کرتا ہے۔یہ بات درست ہے، لیکن ہمیں یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ یہ ولی اللہ کے قریب کیسے پہنچے۔ ان کی زندگی کے راستے اور تعلیمات کو جاننا ضروری ہے تاکہ ہم بھی ان کے نقش قدم پر چل کر اللہ کے قریب ہو سکیں اور اس کے دوست بن سکیں. ہم آپ کوحضرت سید خواجہ شمس الدین امیر کلال سوخاری رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں بتائیں گے..حضرت سید خواجہ شمس الدین امیر کلال سوخاری رحمۃ اللہ علیہ ایک بڑے بزرگ شخصیت ہیں۔ آپ سید ہیں اور آپ حضرت بابا محمد سماسی قدس سرہ کے مرید و خلیفہ تھے ۔ آپ سوخار نامی گاؤں میں پیدا ہوئے، جو بخارا کے قریب ہے۔ آپ کوزہ گری کا کام کرتے تھے، اور فارسی میں کوزہ گر کو "کلال" کہتے ہیں، اس لیے آپ کا لقب "امیر کلال" رکھا گیا۔۔حضرت سید خواجہ شمس الدین ا...