حجاب میں لپٹی غیرت۔۔۔ غزہ کی بیٹی کا ایمان افروز سوال
لڑائی کے دوران ایک عراقی بچی نے ویڈیو بنانے والے شخص سے کہا: "انکل! میری ویڈیو مت بنائیے گا، میں بے حجاب ہوں۔" 🥹 یہ جملہ گولیوں کی آواز میں ایسی چیخ تھی جو دلوں کو چیر گئی۔ ارضِ مقدس سے ایک بہن نے علمائے کرام سے فتویٰ مانگا: "جب ہم رات کو سونے لگتی ہیں تو اپنے آپ کو اچھی طرح حجاب میں لپیٹ لیتی ہیں، تاکہ اگر رات کو حملہ ہو جائے تو ہم بے حجاب نہ ہوں۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ اگر حملے کے بعد ہمارا حجاب اُتر جائے تو کیا ہم گناہ گار ہوں گی؟" فقیہ کا جواب: اے میری فرشتہ صفت بہن! تمہارے حجاب پر، تمہارے پردے پر ہم سب کی جانیں قربان! ایسی سخت اور جان لیوا حالت میں بھی شرم و حیاء سے بھری ہوئی سوچ رکھنے والی بہن! شریعت ہنگامی حالات میں بہت سی چھوٹ دیتی ہے۔ جیسے کہ اگر کوئی عورت کسی نہر میں گر جائے تو کوئی بھی مرد اُسے بچا سکتا ہے۔ نہ کہ اُسے اس لیے مرنے دیا جائے کہ وہاں کوئی محرم مرد نہیں ہے۔ یا اگر کوئی عورت ایسی بیماری میں مبتلا ہو جس کے لیے عورت ڈاکٹر موجود نہیں، تو مرد ڈاکٹر علاج کر سکتا ہے۔ شریعت اجازت دیتی ہے۔ بہت سے لوگ غیرت کے نام پر عورتوں کی جانیں ضائع کر...