Angel Mika'il (AS) — The Angel Who Never Smiled After Hell
بسم اللہ الرحمن الرحیم اسلامی روایات میں حضرت میکائیل علیہ السلام کا مقام بہت بلند ہے۔ وہ اللہ تعالیٰ کے مقرب فرشتوں میں سے ہیں، جنہیں خاص خاص کاموں کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں کئی احادیث میں روشنی ڈالی ہے جو ہمیں ان کی عظمت اور خشیتِ الٰہی کا اندازہ دیتی ہیں۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت جبرائیل علیہ السلام سے فرمایا: مَالِي لَمْ أَرَمِيكَائِيلَ ضَاحِكاً قَطُّ ، قَالَ مَا ضَحِكَ مِيكَائِيلُ مُنْذُ خُلِقَتِ النَّارُ . کیا بات ہے میں نے میکائیل کو کبھی ہنستے ہوئے نہیں دیکھا؟" تو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے عرض کیا: "جب سے دوزخ پیدا کی گئی ہے، حضرت میکائیل علیہ السلام نے کبھی نہیں ہنسے ۔" (مسند احمد) یہ حدیث ہمیں بتاتی ہے کہ حضرت میکائیل علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے عذاب کو دیکھ کر اتنے زیادہ خوف زدہ ہیں کہ اُن کے لبوں پر کبھی مسکراہٹ نہیں آئی۔ ان کے دل میں اللہ کا خوف اور جہنم کی ہیبت ہمیشہ موجود رہتی ہے۔ حضرت زید بن رفیع تابعی فرماتے ہیں کہ ایک دن حضرت جبرائیل اور حضرت میکائیل ...