خواب: نبوت کا 46 واں حصہ | خوابوں کی حقیقت اور روحانی اہمیت

بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے، جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔ 

 خواب۔۔۔ نبوت کا 46 واں حصہ رسالت کی مدت 23 سال اور 12 مہینے ہے۔ اگر 23 کو 12 سے ضرب دیں تو جواب آتا ہے 276 مہینے۔ جب ہم 276 کو 46 پر تقسیم کرتے ہیں تو جواب آتا ہے 6۔ یہ وہ 6 مہینے ہیں، جو رسالت کے آغاز میں گزرے، جب آپ ﷺ کو صرف خوابوں کے ذریعے باتیں بتائی جاتیں۔ آپ ﷺ نے خوابوں کو بہت اہمیت دی ہے۔ پاکیزہ روح والے لوگ اچھے خواب دیکھتے ہیں۔ خواب روحانی بیداری کی نشانی ہیں۔ یہ نبوت کے حصوں میں سے ایک حصہ ہیں۔ آپ ﷺ روزانہ صحابہ کرامؓ سے پوچھا کرتے تھے: "کیا تم میں سے کسی نے خواب دیکھا؟" سب سے اچھا خواب وہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ یا نبی کریم ﷺ کی زیارت ہو۔ نبی ﷺ نے فرمایا: "جس نے مجھے خواب میں دیکھا، اس نے یقیناً مجھے ہی دیکھا۔" ایسی ہی کیفیت مدینہ منورہ، کعبۃ اللہ کو دیکھنے کی ہوتی ہے۔ یہ سب شعائر اللہ میں شامل ہیں۔ شعائر اللہ میں اولیاء کرام کے مقامات، اور ان کی زیارتیں بھی شامل ہیں۔ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کے خواب بیداری کی طرح ہوتے ہیں، اور جن کے خواب نور سے بھرے ہوتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

اُلٹے کام سیدھے کیسے ہوں ؟

The Patience of Prophet ZulKifl (AS) and the Devil's Trick

Who is Jibreel? His Names, Duties, and Virtues in Islam