اُلٹے کام سیدھے کیسے ہوں ؟


اُلٹے کام سیدھے کیسے ہوں؟

ایک شخص نے ایک اللہ والے سے اپنے مقدر کی شکایت کرتے ہوئے کہا:"جو بھی کام کرتا ہوں، وہ اُلٹا پڑ جاتا ہے۔"

اللہ والے نے پوچھا: "مہر دیکھی ہے؟"

اس نے کہا: "جی ہاں!"

پوچھا: "مہر پر لکھائی کیسی ہوتی ہے؟"

کہنے لگا: "اُلٹے الفاظ لکھے جاتے ہیں۔"

پھر فرمایا: "جب مہر کاغذ پر لگتی ہے تو الفاظ سیدھے ہوجاتے ہیں۔"پھر سمجھایا: "اسی طرح تو بھی وضو کر اور اپنے رب کے حضور سجدہ کر، تیرے بھی سارے اُلٹے کام سیدھے ہوجائیں گے۔"

دوستو!اللہ سب کچھ خود ہی سنوارنے والا ہے۔ بعض اوقات بندہ لاکھ نماز، ذکر و اذکار اور دعائیں کرے، مگر وہ قریب نہیں آتا۔ اور جب اس کا کرم ہوتا ہے تو وقت، جگہ، وضو کی شرط نہیں رہتی، وہ خود ہی دل میں بس جاتا ہے۔

یاد رکھیں:اللہ کی محبت فرض ہے۔

دنیا سے بےرغبتی سنت ہے۔نفس کو چھوڑ دینا مستحب ہے۔شیطان کی مخالفت واجب ہے۔حضرت محمد ﷺ نے فرمایا: "علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے۔" (نور الہدیٰ، حضرت سلطان باہوؒ)

اصل جدائی موت نہیں، بلکہ یہ ہے کہ ایک جنت میں ہو اور دوسرا جہنم میں۔ اللہ ہم سب کو جنت الفردوس میں جمع فرمائے۔

زیادہ سوچنے سے بہتر ہے کہ استغفار کیا جائے، کیونکہ استغفار ہی ہر مشکل کا حل ہے۔

اللہ ہمیں لوگوں کے عیب چھپانے اور نیکی کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!



Comments

Popular posts from this blog

The Patience of Prophet ZulKifl (AS) and the Devil's Trick

Who is Jibreel? His Names, Duties, and Virtues in Islam