پانی سے تخلیق Created from Water

بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے پانی سے تخلیق وكان عرشه على الماء (سورہ ہود ) اور اسکا عرش پانی پر تھا۔ تمام تخلیقات پانی سے پیدا ہوئیں اور پانی آکسیجن اور ہائیڈ روجن کے ایٹم ہیں یہی اجزائے زندگی ہیں ۔ اللہ کا کوئی رنگ نہیں، پانی کا بھی کوئی رنگ نہیں ۔ اللہ ہر ایک میں ہے، پانی بھی ہر ایک میں ہے ۔ اللہ زندہ کرنے والا ہے، پانی بھی زندگی بخش رہا ہے۔ نہ ہو تو زندگی ہی نہیں ۔ سمندر کی وسعت خوف پیدا کرتی ہے، اللہ کی کبریائی بھی خوف پیدا کرتی ہے۔ پانی مار دیتا ہے۔ اللہ بھی مار دیتا ہے۔ پانی تسکین دیتا ہے ، ان کی بھی اطمینان و سکون دیتا ہے۔ پانی رنگینی کا ئنات ہے۔ اللہ بھی وجہ کائنات ہے۔ پانی انسان کی اصل وجود ہے۔ اللہ انسان کی اصل وجود ہے پانی ایک راز ہے، اللہ ایک راز ہے۔ پانی کے ساتھ حیات، سبزہ زارو بہار۔ پانی کی قدر کرو، اس سے بڑی نعمت کوئی نہیں ہے..



 وكان عرشه على الماء(Surah Hud). Allah’s throne was on water. All creations were made from water. Water is made of oxygen and hydrogen atoms — the elements of life. Allah has no color, and water also has no color. Allah is in everything, and water is also in everything. Allah gives life, and water also gives life. Without it, there is no life. The vastness of the sea creates fear — just like the greatness of Allah does. Water can take life — and so can Allah. Water gives peace — and Allah also gives peace and comfort. Water is the beauty of the universe — and Allah is the reason for the universe. Water is the essence of human existence — and Allah is the true essence of our existence. Water is a mystery, and Allah is also a mystery. With water comes life, greenery, and spring. Value water — there is no greater blessing than this.

Comments