انا للہ و انا الیہ راجعون کا طاقتور وظیفہ | 66 بار پڑھنے سے کیا ہوتا ہے؟

انا لله وانا اليه راجعون (البقرة 156) ہم اللہ کے لیے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔ یہ ایک بہت ہی حیرت انگیز عمل ہے۔ یہ عمل نہایت آسان ہے، سادہ ہے، لیکن اس کے فائدے بہت عجیب اور حیرت انگیز ہیں۔ اگر کسی کو زندگی میں بہت زیادہ تکلیفیں آئی ہوں، یا اب بھی وہ کسی دکھ یا پریشانی میں ہو، تو اسے چاہیے کہ وہ ان تکلیفوں کو یاد کرے، جو پہلے گزر چکی ہیں، اور جو اس وقت چل رہی ہیں، اور اس آیت کو روزانہ 66 بار پڑھے۔ یاد رکھیں! پڑھتے وقت ان تکلیفوں کو دل میں لا کر یاد کریں۔ پرانے دکھ بھی، اور موجودہ مسائل بھی۔ انشاء اللہ، اس عمل کی برکت سے فائدہ ضرور ہوگا۔ یہ عمل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی ثابت ہے۔ اس کی برکت سے اللہ تعالیٰ بہتر بدلہ ضرور دیتا ہے۔ حضرت سعد بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ: یہ عمل صرف امت محمدیہ کو دیا گیا ہے۔ حضرت امِ سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: جب میرے شوہر کا انتقال ہوا، تو میں نے یہ دعا پڑھی، تو اللہ نے مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نکاح نصیب فرما دیا۔ یہ ایسی بات تھی جو میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھی۔ اللہ اکبر

Comments

Popular posts from this blog

اُلٹے کام سیدھے کیسے ہوں ؟

The Patience of Prophet ZulKifl (AS) and the Devil's Trick

Who is Jibreel? His Names, Duties, and Virtues in Islam