حضور اکرمﷺ چند مفید باتیں
حضور اکرمﷺ چند مفید باتیں
1۔۔نبی کریمﷺ نے ایک شخص کو دھوپ میں بیٹھے دیکھا تو فرمایا: ” سائے میں بیٹھو کہ یہ برکت ہے۔“حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: " سائے کے کنارے پر یعنی آدھے دھوپ میں اور آدھے چھاؤں میں مت بیٹھو کہ وہ جگہ شیطان کی مجلس کی ہوتی ہے۔“
2۔۔ارشاد نبویﷺ ہے: "تحریر لکھ کر اس پر مٹی ڈال دو کہ اس طرح وہ جلد سوکھ جاتی ہےاور مٹی میں برکت ہے۔“
3۔۔حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”نبی کریمﷺ کو جب کوئی کام ہوتا تھا تو ایک دھاگے میں گرہ لگا کر اسے ہاتھ میں تھام لیتے تھے۔ اس دھاگے کو ریتیمہ کہتے تھے۔تا کہ بات یادر ہے۔
4۔۔ایک دفعہ آپ ﷺکسی کو یاد کرنے کی کوشش کر رہے تھے پر وہ یاد نہ آرہا تھا۔ تو پاس بیٹھے ایک آدمی نے عرض کیا: یا رسول اللہ ﷺ! میں اس کی شکل پہچانتا ہوں۔ فرمایا: یہ معرفت نہیں ۔ یعنی جب تک کسی کا نام نہ آتا ہو اس کی معرفت نہیں ہوگی
5۔۔ارشاد نبویﷺ ہے(رات کو سوتے وقت ) دروازہ بند کر دو، مشکیزہ کا منہ باندھ دوچراغ بجھا دو کہ چوہیا ( چراغ کی جلتی بتی لے کر ) گھر والوں کے گھر کو ان پر جلادیتی ہے۔"
6۔۔نبی کریم ﷺ عیدگاہ پیدل جایا کرتے تھے اور ایک رستہ سے آتے تھے۔ اوردوسرے رستے سے جاتے تھے اور عید الفطر میں کھا کر جاتے اور عیدالاضحٰی میں آکر کھاتے تھے۔۔
7۔۔ارشاد نبویﷺ ہے: ” خوبصورت چہرے والوں سے حاجت طلب کرو۔“
8۔۔ایک روایت میں ہے: ”خدا نے جو پیغمبر بھی بھیجا وہ خوبرو، خوش آواز اور اچھے نام والا تھا۔“۔
9۔۔ارشاد ہے: " جب تم کسی مسکین کو تین دفعہ روکو اور وہ پھر بھی نہ رکے تو اسےڈانٹنے اور سرزنش کرنے میں کوئی حرج نہیں۔"
10۔۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کے ہاتھ میں (پاکٹ سائز ) صحیفہ دیکھا تو پوچھا: یہ کس نے لکھا ہے؟ بولا میں نے ، تو آپ نے اسے درہ مارا اور فرمایا قرآن کی تعظیم کرو(یعنی اسے بڑی تقطیع میں لکھو)ابراهیم نخعی قرآن کو چھوٹا لکھنا مکروہ بتلاتے تھے۔
11۔۔ایک روایت میں ہے کہ نبی کریمﷺ جب پھولوں کو دیکھتے تھے تو انہیں منہ سے لگاتے تھے۔
12۔۔بی کریم ﷺ کسی کو ننگی تلوار پکڑانے سے منع فرمایا اور ایسا کرنے والوں پرلعنت فرمائی ۔ البتہ دینی ہے تو نیام ڈال کر دے۔۔
13۔۔حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریمﷺ کو یہ ارشاد فرماتے سنا کہ روزمحشر ایک آواز دینے والا آواز دے گا کہ لوگو! نظریں جھکا لو کہ فاطمہ بنت رسولﷺ گزر رہی ہیں۔ حتی کہ وہ جنت میں داخل ہو جائیں گی ۔
Comments
Post a Comment