قیصر روم اور حضرت علی رضی اللہ عنہ
قیصر روم کے سوالات اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے جوابات
سبط ابن جوزی نے اپنی کتاب تذکرۃ الخواص میں لکھا ہے کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے یہ بات کب کہی کہ "میں اسی مشکل سے خدا کی پناہ چاہتا ہوں جس کے حل کرنے کے لیے ابوالحسن رضی اللہ عنہ میرے پاس نہ ہوں"۔ اس کی وجہ احمد نے اپنی کتاب فضائل میں یہ لکھی ہے کہ قیصر ورم نے چند سوالات لکھ کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجے لیکن آپ رضی اللہ عنہ اور دیگر صحابہ جواب دے نہ سکے۔
بالآخر وہ سوال حضرت علی رضی اللہ عنہ، کے پاس آئے تو آپ نے بغیر دیر کے مختصر وقت
میں تمام سوالات کے جواب ارشاد فرمائے ۔
سوال یہ تھے:
سوالات کی تفصیل☆۔۔۔وہ کونسی چیز ہے جسے خدا نے پیدا نہیں کیا ؟ ☆۔۔۔وہ کونسی چیز ہے جسے خدا نہیں جانتا؟☆۔۔۔وہ کونسی چیز ہے جو خدا کے پاس نہیں ہے؟☆۔۔وہ کونسی چیز ہے جو سب کے سب بال ہیں؟☆۔۔وہ کونسی چیز ہے جس کا صرف منہ ہی منہ ہے؟☆۔۔وہ کونسی چیز ہے جس کے صرف پاؤں ہی پاؤں ہیں؟☆۔۔وہ کونسی چیز ہے جس کی صرف آنکھیں ہی آنکھیں ہیں؟
☆۔۔۔وہ کونسا شخص ہے جس کا خاندان نہیں
☆۔۔۔وہ کونسی چیز ہے جو شکم مادر میں نہیں رہیں ؟ ☆۔۔۔وہ کونسی بے جان چیز ہے جو سانس لیتی ہے؟☆۔۔ناقوس کی آواز کا معنی کیا ہے؟
☆۔۔۔وہ کونسی چیز ہے جس نے ایک مرتبہ پرواز کی؟☆۔۔۔ وہ کونسی چیز ہے جس پر ایک بار سورج چمکا ؟☆۔۔۔وہ کونسا درخت ہے جس کے سایہ کو تیز رفتار سوار سو سال دوڑ کر بھی عبور نہیں کر سکتا؟☆۔۔وہ کونسا درخت ہے جو دھوپ اور پانی کا محتاج نہیں دنیا میں اس کی مثال کیا ہے؟
☆۔۔۔جنت کے برتن جن میں مختلف قسم کے کھانے ہوتے ہیں ایک دوسرے سے ملتےہیں دنیا میں اس کی مثال کیسی ہے؟☆۔۔۔جنت کے سیب سے حوران بر آمد ہونگی لیکن اس میں ذرا بر کمی بھی واقع نہیں ہوتی ۔ دنیا میں اس کی مثال کیا ہے؟☆۔۔۔دنیا میں موجود شے کونسی ہے کہ دنیا میں لوگوں کے لیے، آخرت میں ایک شخص کے لیے ہوگی؟☆۔۔۔بہشت کی چاہیاں کیا ہیں ؟جوابات کی تفصیل
جب یہ سوال حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے سنے تو فرمایا علی رضی اللہ عنہ آپ ان سوالوں کے جواب لکھیں ۔ بالاخر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس کے جواب میں لکھا۔ بسم الله الرحمن الرحیم ۔ اما بعد۔۔ تیرا خط موصول ہوا اور میں اپنے رب کی عطا کردہ طاقت اور اس کے رسول کی برکت سے تجھے جوابات بھیج رہا ہوں۔☆۔۔ وہ چیز جو مخلوق نہیں وہ شریک خدا ہے کہ جس کو اللہ نے خلق ہی نہیں فرمایا۔ ☆۔۔وہ چیز جس کا خدا سے تعلق ہی نہیں وہ تمہاری یہ بات ہے کہ خدا کا بیٹا فلاں ہے، حالانکہ خدا کا نہ کوئی بیٹا ہے اور نہ اس کے ساتھ کوئی معبود ہے اور نہ وہ کسی کا باپ ہے نہ ہی بیٹا ہے۔☆۔۔وہ چیز جو اللہ کے پاس نہیں وہ ظلم ہے کیونکہ خدا فرماتا ہے:"تیرا رب اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا"☆۔۔وہ چیز جو صرف بال ہی بال ہیں وہ ہوا ہے۔☆۔۔وہ چیز جس کا صرف منہ ہی منہ ہے وہ آگ ہے۔☆۔۔وہ چیز جس کے صرف پاؤں ہی پاؤں ہیں وہ پانی ہے۔☆۔۔وہ چیز جس کی صرف آنکھیں ہیں وہ سورج ہے۔☆۔۔وہ شخص جس کا کوئی خاندان نہیں وہ صرف حضرت آدم علیہ السلام ابوالبشر ہیں۔☆۔۔وہ چیز جو شکم مادر میں نہیں رہیں پانچ یہ ہیں۔۔(1) آدم علیہ السلام (۲) حوا
(۳) حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کا دنبہ۔ (۴) حضرت موسیٰ کا عصا(۵) حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی ☆۔۔وہ بے جان چیز جو سانس لیتی ہے وہ صبح ہے۔☆۔۔ناقوس کی آواز کے معنی یہ ہے :حقاً حقاً مهلاً مهلاًعدلاً عدلاً صدقاً صدقاً
حق ہے حق ہے ٹھہرو ٹھہروخدا عادل ہے اور وہ سچا ہے۔☆۔۔کوہ طور پر وہ پرندہ جس نے ایک مرتبہ پرواز کی۔☆۔۔وہ زمین جس پر سورج ایک مرتبہ چمکا دریائے نیل کی وہ زمین ہے جہاں حضرت موسیٰ علیہ السلام نے عصا مار کر راستہ بنایا تھا۔☆۔۔ وہ درخت جس کے سایہ کو تیز رفتار سو سال میں بھی عبور نہیں کر سکتا وہ شجر طوبی ہے ☆۔۔جس کی شاخ جنت کے ہر محل میں پہنچی ہوئی ہے۔ اور دنیا میں اس کی مثال سورج ہے کہ جس کی کرن ہر گھر میں پہنچتی ہے اور تمام زمین اس کی روشنی سے منور ہوتی ہے۔☆۔۔ وہ درخت جو پانی کے بغیر ا گا وہ درخت ہےجو حضرت یونس کے لیے پیدا ہوا۔اللہ نے فرمایا : ہم نے نبی کے لیے کدو کا درخت پیدا کیا ۔" ☆۔۔جنت کے برتن میں مختلف اقسام کے انعامات ہوں گے وہ ایک دوسرے میں مخلوط نہ ہوں گے۔ اس کی مثال دنیا میں مرغی کے انڈے کی سی ہے کہ جس میں سفید اور زرد دونوں پانی موجود ہیں لیکن ایک دوسرے سے ملتے نہیں ہیں ۔ ☆۔۔سیب جنت سے حور برآمد ہو گی لیکن سیب میں کمی نہ آئے گی۔ اس کی مثال یہ ہے۔جیسا کہ سیب سے کیڑا نکلتا ہے لیکن اس میں کمی واقع نہیں ہوتی۔☆۔۔وہ چیز جو دنیا میں مومن اور کافر کے لیے یکساں ہے لیکن آخرت میں وہ صرف مومن سے مخصوص ہوگی ۔ وہ کجور کا میوہ ہے جسے آخرت میں صرف مومن ہی کھائیں گے۔☆۔۔جب کہ دنیا میں اسے مومن اور کافر دونوں کھا رہے ہیں۔ ☆جنت کی چابیاں کلمہ توحید ہے۔ ) (لا اله الا الله محمد رسول الله )
Comments
Post a Comment