خاص اوقات:جب آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں۔۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔
دوستو! آج ہم آپ کو پانچ خاص اوقات کے بارے میں بتائیں گے جن میں آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ یہ وہ اوقات ہیں جن میں ہمیں اللہ سے دعا مانگنی چاہیے۔
1. ظہر سے پہلے
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ سورج ڈھلنے تک آسمان کے دروازے کھلے رہتے ہیں اور ظہر کی نماز کے بعد بند ہو جاتے ہیں۔ اس وقت میں کی گئی دعا قبول ہوتی ہے۔
2. اذان کے وقت
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جب اذان ہوتی ہے تو آسمان کے دروازے کھل جاتے ہیں اور اس وقت دعا قبول ہوتی ہے۔
3. دو نمازوں کے درمیان انتظار
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جب ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کیا جاتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور فرشتے خوش ہو کر دیکھتے ہیں۔
4. نصف رات کا وقت
آدھی رات کے وقت ایک فرشتہ اعلان کرتا ہے:ہے کوئی دعا کرنے والا؟ہے کوئی سوال کرنے والا؟ہے کوئی پریشانی میں مبتلا جس کی مشکل حل کی جائے؟اس وقت اللہ ہر دعا قبول فرماتے ہیں
۔5. دعائے استفتاح کے کلمات۔۔ نماز میں یہ کلمات پڑھنے سے آسمان کے دروازے کھل جاتے ہیں:اللهُ أكبرُ كبيرًا، والحمدُ لله كثيرًا، وسبحان اللهِ بكرةً وأصيلاً
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ان کلمات کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔دوستو! ان اوقات کی قدر کریں، دعا کریں اور اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔۔
Comments
Post a Comment