مرد اور عورتوں کی تین اقسام – حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا حکیمانہ قول
مرد اور عورتوں کی تین اقسام – حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا حکیمانہ قول
حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے مردوں اور عورتوں کی تین تین اقسام بیان کیں۔
عورتوں کی تین قسمیں:
1. پہلی قسم وہ عورت ہے جو نیک، باحیا، نرم مزاج، محبت کرنے والی، زیادہ بچے پیدا کرنے والی ہو، اور دنیاوی فیشن کو چھوڑ کر اپنے گھر والوں کا ساتھ دیتی ہو۔ ایسی عورت بہت کم ملتی ہے۔
2. دوسری عورت وہ ہے جو شوہر سے ہر وقت مانگتی رہتی ہے، اور اس کے سوا اس کا کوئی کام نہیں ہوتا۔
3. تیسری عورت وہ ہے جو شوہر پر بوجھ بن جائے، بدتمیز ہو، اور اس کا مہر اتنا زیادہ ہو کہ شوہر اسے چھوڑ نہ سکے۔ ایسی عورت کو اللہ جس کے نصیب میں چاہتے ہیں ڈال دیتے ہیں، اور جب چاہتے ہیں نکال لیتے ہیں۔
مردوں کی تین قسمیں:
1. پہلا مرد وہ ہے جو نیک، عاجز، نرم مزاج ہو، اور عقل مند ہو۔ وہ اپنے فیصلے خود سوچ سمجھ کر کرتا ہے۔
2. دوسرا مرد وہ ہے جو خود تو سمجھ دار نہیں، لیکن عقلمند لوگوں سے مشورہ کرتا ہے اور ان کی بات مانتا ہے۔
3. تیسرا مرد وہ ہے جو نہ خود سمجھ رکھتا ہے، نہ دوسروں کی سنتا ہے، ایسے لوگ گمراہ ہو جاتے ہیں۔
حوالہ
کتاب: حیاۃ الصحابہ
باب نمبر: 764
مصنف: مولانا محمد یوسف کاندھلوی رحمہ اللہ
Comments
Post a Comment