حضرت ابراہیمؑ اور اللہ کی تعریف کے انعامات
حضرت ابراہیمؑ اور اللہ کی تعریف کے انعامات
ایک دن حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنی بکریوں کا ریوڑ چرا رہے تھے۔ اتنے میں ایک آدمی وہاں سے گزرا۔ اس آدمی نے بلند آواز سے اللہ تعالیٰ کی تعریف کرتے ہوئے کہا:
"پاک ہے وہ جو زمین و آسمان کا بادشاہ ہے، عزت والا، عظمت والا، قدرت والا اور بڑائی والا ہے۔"
حضرت ابراہیمؑ نے جب یہ خوبصورت الفاظ سنے، تو ان کا دل خوشی سے بھر گیا۔ آپؑ نے اس آدمی سے کہا:
"بھائی! یہ الفاظ دوبارہ کہہ دو، میں تمہیں اس کے بدلے آدھی بکریاں دے دوں گا۔"
اس نے دوبارہ کہہ دیے، تو آپؑ کو اور مزہ آیا۔پھر آپؑ نے کہا:
"ایک بار اور کہہ دو، باقی آدھی بکریاں بھی دے دوں گا۔"
اس نے پھر کہہ دیے۔ آپؑ کو اتنی خوشی ہوئی کہ بے اختیار ہو کر کہا:
"بھائی! ایک بار اور کہہ دو۔"اس نے کہا:
"اب تو آپ کے پاس کچھ نہیں بچا، اب کیا دیں گے؟"
حضرت ابراہیمؑ نے کہا:
"میں تمہاری بکریاں چرایا کروں گا، بس ایک بار اور میرے رب کی تعریف کر دو۔"
تب وہ آدمی مسکرا کر بولا:
"حضرت! میں فرشتہ ہوں، اللہ نے مجھے بھیجا ہے تاکہ دیکھوں آپ میرے نام پر کیا دیتے ہیں۔"
Comments
Post a Comment